ممبئی: سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈز 32 برس کی ہو گئیں۔ انہوں نے 2009ءمیں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈز نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ انہوںنے ریس ٹو، ہاو¿س فل ٹو اور کک جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔ اپنی بہترین اداکاری سے انہوں نے آئیفا اور سٹار ڈسٹ سمیت متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔
جیکولین فرنینڈز نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں
11:34 PM, 11 Aug, 2017