پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان کردیا

11:18 PM, 11 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔ پنجاب پارلیمانی کمیٹی میں 10 اور خیبرپختونخوا میں 11 ممبران کو شامل کیا گیا ہے، پارلیمانی کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا   کی پارلیمانی کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق پنجاب پارلیمانی کمیٹی میں 10 ممبران، جبکہ خیبرپختونخوا میں 11 ممبران شامل ہیں۔ ان پارلیمانی کمیٹیوں میں تمام ریجنل صدور کے نام شامل ہیں۔

پنجاب کیلئے 10 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، چوہدری محمد سرور، اسدعمر، عامر کیانی، علیم خان، رائے حسن نواز، اسحاق خان خاکوانی اور شفقت محمود شامل ہیں۔

پارلیمانی کمیٹیوں کا نوٹفکیشن تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے جاری کیا۔

مزیدخبریں