نئی دہلی: چین کیساتھ ڈوکلام کے علاقے پر تنازع کے پیش نظر بھار ت کی چین کیساتھ کشیدگی دن بدن بڑھتی جارہی ہے جس کے بعد اب بھارتی فوج نے ڈوکلام کے قریبیگاﺅںکے رہائشیوں کو فوری طور پر اپنے گھر خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے پیش نظر بھارتی فوج نے ڈوکلام کے نزدیکی گاو¿ں کو فوری طور پر خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ناتھنانگ نامی یہ گاﺅںڈوکلام سے محض 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اطلاعات ہیں کہ بھارت اس گاﺅں میں اپنے تازہ دم فوجی دستوں کو رکھنے کا پروگرام بنا رہا ہے جنھیں ڈوکلام کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔ انڈین فوج کی اس تازہ پیشرفت کو چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ڈوکلام تنازع پر چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔