وینکیا نائڈو بھارت کے تیرہویں نائب صدر بن گئے

10:43 PM, 11 Aug, 2017

نئی دہلی:صدر رام ناتھ کووند نے صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں وینکیا نائیڈو سے عہدے کا حلف لیا
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی وفاقی وزیر وینکیا نائڈو بھارت کے تیرہویں نائب صدر بن گئے۔ انھوں نے نئی دلی کے صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نائب صدر کے حلف کیلئے منعقد کی گئی اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت حکمران جماعت بی جے پی کے اہم رہنما اور اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ ریاست آندھرا پردیش میں بی جے پی کے سابق صدر اڑسٹھ سالہ نائڈو نے پانچ اگست کو ہوئے انتخاب میں تحریک آزدی کے رہنما مہاتما گاندھی کے پوتے گوپال کرشن کو شکست دی تھی۔ وہ ایوان بالاکے سپیکر کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔

مزیدخبریں