پرینیتی چوپڑا اپنے دوسرے گانے کی تیاریوں میں مصروف

ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے پہلے گانے کی کامیابی کے بعد دوسرا گانا ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

پرینیتی چوپڑا اپنے دوسرے گانے کی تیاریوں میں مصروف

ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے پہلے گانے کی کامیابی کے بعد دوسرا گانا ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے رواں سال کے آغاز میں پہلا گانا ”مانا کہ ہم یار نہیں “ریکارڈ کروایا تھا جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا اب اپنا دوسرا گانا کی ریکارڈنگ جلد کرائیں گی۔اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ نئے گانے پر کام جاری ہے اور یہ بھی بہت اچھا جائے گا۔
واضح رہے کہ پرینیتی ان دنوں فلم” گول مال اگین“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اجے دیوگن ،ارشد وارثی ،تشار کپور ،کنعال کھیمو ،تبو اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔