نیویارک: دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ ” فیس بک “ نے سنیپ چیٹ کے طرز کی اپنی ایپلیکیشن ”لائف سٹیج “ ختم کر دی۔ اس ماہ کے شروع میں اسے ایپ سٹور سے بھی ہٹا لیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق لائف سٹیج کے فنکشن بالکل سنیپ چیٹ کی طرح تھے۔اس ایپلیکیشن کو فیس بک کے 20 سالہ ملازم مائیکل سیمین نے تقریباً ایک سال پہلے آئی او ایس کیلئے متعارف کرایا تھا۔ یہ ایپلی کیشن ہائی سکول کے طلباءکے لیے بنائی گئی تھی، جس کی مدد سے وہ اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر سکتے تھے۔ مگر یہ ایپلی کیشن زیادہ مقبول بھی نہیں ہوئی اور اس کی وجہ سے سیکورٹی کے خدشات بھی بڑھ گئے تھے۔
فیس بک نے اپنی ایپ ”لائف سٹیج “ ختم کر دی
نیویارک: دنیا بھر میں سماجی رابطے کیسب سے بڑی ویب سائٹ ” فیس بک “ نے سنیپ چیٹ کے طرز کی اپنی ایپلیکیشن ”لائف سٹیج “ ختم کر دی۔ اس ماہ کے شروع میں اسے ایپ سٹور سے بھی ہٹا لیا گیا ہے۔
08:22 PM, 11 Aug, 2017