حیدرآباد بم دھماکہ کیس ، 10 مسلم نوجوان باعزت بری

07:11 PM, 11 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بھارت کے شہر حیدرآباد   کی بیگم پیٹ  کی ٹاسک فورس آفس میں 2005 ء میں ہونے والے بم دھماکہ کے الزام میں گرفتار  ہونے والے 10 مسلم نوجوان 12 سال بعد باعزت بری ہو گئے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق نامپلی کی عدالت نے ہندوستان کے شہر حیدرآباد کی بیگم پیٹ کی ٹاسک فورس آفس میں 2005ء میں ہونے والے بم دھماکہ کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے 10 مسلم نوجوانوں کے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے گناہ قرار دے دیا۔نامپلی کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے 20 افراد کو اس مقدمے میں ملزم قرار دیا تھا جن میں سے اب تک 3 کی موت ہوگئی ہے۔ عدالت نے 10 نوجوانوں کو بے گناہ قرار دیا۔

مزیدخبریں