لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے انتھنی جوشوا سے تعلقات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میرا انتھنی جوشواسے کوئی تعلق نہیں ،سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے جاری ڈرامے کیلئے معافی چاہتی ہوں۔
تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فریال مخدوم نے کہا کہ ”میں انتھنی جوشوا سے کبھی نہیں ملی، معلوم نہیں کس نے میری اور اینتھنی کی تصاویر عامر کو بھیجیں لیکن وہ سب جھوٹ ہے عامر نے ان اسکرین شاٹس پر بنا سوچے سمجھے یقین کرلیا،میرا اینتھنی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں“ ۔فریال مخدوم نے مزید لکھا کہ یہ سب جو ہورہا ہے ایک غلط فہمی کے سوااور کچھ نہیں ہے،انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی اور عامر کی لڑائی پر صارفین سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ زندگی میں آگے بڑھا جائے۔
— Faryal Makhdoom Khan (@FaryalxMakhdoom) August 11, 2017
واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کا رشتہ گزشتہ کافی عرصے سے تنازعات کا شکار تھا،رواں سال کی ابتدا میں فریال نے عامر کے گھر والوں پر تشدد کرنے کا الزام بھی لگایا تھا اور اب دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔