بچےکی ہلاکت سکواڈکی گاڑی ٹکرانے سےنہیں ہوئی، رانا ثنااللہ

بچےکی ہلاکت سکواڈکی گاڑی ٹکرانے سےنہیں ہوئی، رانا ثنااللہ

گجرات: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے  لالہ موسیٰ کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سےبچہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری  کاحکم دےدیاہے،  جاں بحق ہونےوالےبچےکےورثا کی امداد کی جائےگی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا قافلہ کل شام تک داتا کی نگر پہنچ جائے گا

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  بچےکی ہلاکت اسکواڈکی گاڑی کی ٹکرسےنہیں ہوئی،  سکواڈٖ کی گاڑی ٹکرانےکاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،کیونکہ اسکواڈکی گاڑیاں پیدل اسپیڈمیں چلتی ہیں، بچےکوکچلنےوالی گاڑی کس کی ہے، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سابق وزیر اعٖظم نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ سے متعلق رانا ثناللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا قافلہ کل شام تک داتا کی نگری  پہنچ جائے گا۔