واشنگٹن: بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحری جنگی جہاز چین کے تعمیر کردہ مصنوعی جزیرے کے قریب لنگر انداز ہو گیا۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ اقدام ’فریڈم آف نیویگیشن‘ پروگرام کا حصہ ہے۔
فریڈم آف نیوی گیشن آپریشن کو امریکی فوج میں امکاناً چین کو اشتعال دلانے کے پروگرام کے طور پر جانا جاتا ہے.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد اس قسم کی یہ تیسری کارروائی ہے۔