برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کے ارکان نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کو جرمنی سے واپس افغانستان ملک بدر کرنے کے منصوبے کی تائید کر دی۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی کی وفاقی وزارت خارجہ کے ترجمان مارٹن شیفر نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری کئی مسلح تنازعات سے عام شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق نہیں ہیں اور اسی لیے مخصوص حالات کے تحت افغان تارکین وطن کو جرمنی سے ملک بدر کر کے واپس افغانستان بھیجے جانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔