لالہ موسیٰ: نواز شریف کے قافلے میں حادثہ، 12 سالہ لڑکا جاں بحق

03:39 PM, 11 Aug, 2017

لالہ موسیٰ: سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ لاہور کی جانب رواں دواں تھا اس دوران لالہ موسیٰ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ حادثے میں 2 بچے زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت حامد کےنام سے ہوئی ہے۔نواز شریف کی ریلی کے دوران جی ٹی روڈ پر ٹریفک تقریباً معطل ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں