تمام اداروں کو قانون اور آئین کی پاسداری کرنا ہو گی: مریم اورنگزیب

02:50 PM, 11 Aug, 2017

لاہور: وزیر مملکت مریم اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں 18 وزرائے اعظم آئے کوئی بھی اپنی مدت پوری نہیں کر سکا۔ آمریت اور جمہوریت کا موازنہ کریں جواب خود مل جائے گا۔

مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ہی عوام کی نمائندگی کرنے والا واحد ادارہ ہے جہاں بیٹھے لوگ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ وزیر مملکت نے واضح کیا کہ نواز شریف پر کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام بھی نہیں جبکہ الزام لگانے والوں کو بھی الزامات اور حقیقت میں فرق سمجھنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا عوام کے ووٹوں کی عزت ہر ادارے کا فرض ہے اور بتایا جائے کہ آمریت کے دور میں ملک میں کیا ترقی ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں