لاہور:مسلم لیگ ن کی ریلی کا آغاز ہوتے ہی معروف اداکارہ وینا ملک کے یکے بعد دیگرےمسلم لیگ ن کے خلاف بیانات سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ن لیگ کی ریلی کے باعث نہ صرف عوام شدید مشکلات کا شکار ہے بلکہ مسلم لیگ ن کے نمائندے اب غیر اخلاقی حرکات پر بھی اتر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا "جواب دیا جائے کہ خواتین رپورٹر پر حملہ کرنا کہاں کی بہادری ہے، یہ کہاں کی شرافت ہے،کیا اسے جمہوریت کہتے ہیں ۔? انہوں نے مزید یہ بھی کہا عوام کے دلوں میں بس رہے ہوتے تو "گو نواز گو" کی صداؤں سے پاکستان نہیں گونج رہا ہوتا۔