اسلام آباد:گرمیوں کے موسم میں خواتین کوجس چیز کی سب سے زیادہ پریشانی ہو تی ہے ان میں سے ایک فریج میں برف کا جم جاناہے ۔فریج میں زیادہ مقدار میں جمی برف کی وجہ سے دیگر سامان رکھنےمیں مشکل ہوتی ہے ۔تاہم آج ہم آپکو اس برف سے چھٹکار ا پانے کا آسان ترین طریقہ بتائیں گے ۔
اس کے لیے سب سے پہلے اپنے فریج کو بند کر دیجئے، اور تمام سامان فریج سے باہر نکال لیجئے، اگر فیزر میں آئسکریم یا فروزن فوڈ موجود ہے تو آپ اسے آئس باکس یا کولر میں محفوظ کر لیں تاکہ آپ کی اشیاء خراب نہ ہوں ۔
اب فریج میں موجود تمام شیلوز بھی نکال لیں اور انہیں اچھی طرح دھو لیں۔
اب اصل کام شروع کریں یانی اپنا ہئیر ڈرائر لیں اور جمی ہوئی برف پر ہیٹ دیں ایسا کرنے سے فوری آپ کے فریزر سے جمی برف پگھلنے لگے گی اور منٹوں میں آپ کا فریج صاف ہو جائے گا۔
ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ بے تحاشہ برف جمنے کے باعث کچھ حصے سخت ہو چائیں مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں آپ پلاسٹ کے چمچ کی مدد سے اکھاڑ سکتے ہیں۔مگر زور آزمائی سے اجتناب کریں اور پلاسٹک کا چمچ استعمال کریں۔
جب پوری طرح برف پگھل جائے تو کسی صاف کپڑے کی مدد سے پونچھ لیں ۔
: احتیاطی تدابیر
ہئیر ڈرائیر استعمال کرنے سے قبل اس کی تار اچھی طرح دیکھ لیں کہ کہیں سے چھلی ہوئی نہ ہو۔
تار کو پانی میں ڈوبنے سے محفوظ رکھیں اور ساتھ ہیں ہئیر ڈرائیر کو بھی پانی سے دور رکھیں۔
برف اکھاڑنے یا ہٹانے کے لیے کسی بھی آلہ استعمال نہ کریں مثلاً کانٹے چھری کے استعمال سے گریز کریں