"رشی کپور جذباتی آدمی ہیں میں ان سے متفق نہیں"، رنبیر کپور

ممبئی: معروف بھارتی اداکار رنبیر کپور اپنے ہی باپ کے خلاف بول اٹھے ہیں.رنبیر کپور نے بھارتی   میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ" رشی کپور جذباتی آدمی ہیں۔تاہم انہوں  نے جو بھی کہا میں اس سے متفق نہیں ہوں"۔

یاد رہے کہ رشی کپور نے فلم "جگا جاسوس"کی ناکامی کی وجہ فلم کے ڈائریکٹر انوراگ با سو کو ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔رشی کپورنے کہا تھا کہ "انوراگ باسو غیر ذمہ دار آدمی ہیں اور وہ چاہے جتنے بھی بڑے ڈائریکٹر ہوں کوئی بھی اداکار ان کے ساتھ کام کر نے کو تیارنہیں ہے"۔


تاہم" فلم بھومی" کے پرومو لانچ کے وقت رنبیرکپور نے اپنے انٹرویو میں رشی کپور کے اس بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا میں ان سے متفق نہیں ہوں ۔

انوراگ باسو اور میں پہلے دن سے جانتے تھے کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ فلمیں سیکھنے کے لیے بنائی جاتی ہیں ضروری نہیں کہ ہر فلم کامیاب ہو اور اگر کوئی فلم ناکام ہو جائے تو اس کی  ناکامی کا سہرا کسی ایک کے سر پر نہیں ڈالنا چائیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں