نا معلوم افراد نے گجرات میں نوازشریف کے حق میں لگے بینرز پر سیاہی پھینک دی

12:20 PM, 11 Aug, 2017

گجرات :نواز شریف کاسیاسی حریفوں کے حلقے میں   پاور شو ہو نے سے پہلے ن لیگ کے کارکن غصے سے لال پیلےہو گئے ہیں ۔نامعلوم سیاسی حریفوں نے ن لیگ کی مقامی قیادت سمیت نوازشریف کے پوسٹرز پر کالی سیاسی پھنک دی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق گجرات میں نامعلوم سیاسی حریفوں نے  نوازشریف کے حق میں لگے بینرز پر سیاسی پھینک دی ہے۔سیاسی حریفوںنے ن لیگ کی   پینافلیکس مہم کوناکام بنانے کی کوشش کی ہے۔سیاسی حریفوں کے درمیان حالات کشید ہ ہونے کاخدشہ ہے ۔

تاہم حالات کشیدہ ہونےکے خدشے کے پیش نظر  سکیورٹی اہلکاروں نے نواز شریف کے  حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے ہیں ۔

 تاہم گجرات میں نواز شریف کے کارکنان سے خطاب کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں