جہلم سے مشتبہ شخص زیر حراست ،نامعلوم مقام پرمنتقل،پولیس

جہلم سے مشتبہ شخص زیر حراست ،نامعلوم مقام پرمنتقل،پولیس

جہلم :سابق وزیر اعظم کی ریلی  جوں جوں آگے بڑھتی جارہی ہے توں توں اس کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات بھی بڑھتے جارہے ہیں ۔ سیکیورٹی اداروں کی طرف سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیئے بہترین انتظامات بھی دیکھنے میں آ رہےہیں ۔ 

سکیورٹی اداروں نے نواز شریف کے جہلم پہنچنے پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے  جہلم سے مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے نعمان یونس نامی شخص کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔اور مشتبہ شخص سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

 پولیس ذرائع کا کہناہے کہ  ابتدائی تحقیقات کے مطابق زیرحراست شخص خودکولیگی کارکن ظاہر کرتا ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں