جہلم میں (ن) لیگی کارکن نے نوازشریف کی ٹانگیں دبانا شروع کر دیں

09:27 AM, 11 Aug, 2017

جہلم :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی راولپنڈی سے جہلم پہنچ چکی ہے ۔جہلم  پہنچنے پر میاں محمد نواز شریف کے شاہانہ انداز دیکھنے والے تھے ۔ لمبے سفر کی وجہ سے تھکنا بھی لازمی تھا۔

اس لیےسابق وزیر اعظم نواز شریف کے جی ٹی روڈ مشن کے جہلم کے مقام پر پڑاؤ کے موقع پرخصوصی پروٹو کول دیا گیا اور انہیں خصوصی طور پر تیار کردہ شاہانہ صوفے پر بٹھایا گیا اور اس موقع پر کارکن ان کی ٹانگیں دباتا رہا جبکہ پرویز رشید سمیت دیگر رہنما مشورے کر تے رہے ہیں ۔
ن لیگ اپنے نعرے پر بضد دکھائی دے رہی ہے کہ دِلوں کا وزیر اعظم نواز شریف اور انہیں اسی طرح ہی خصوصی طور پر پروٹوکول بھی دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ن لیگ جہلم کی قیادت نے اپنے قائد کو انہیں اسٹیج پر سفید رنگ کے بڑے صوفے پر براجمان کروایا اور کارکن ان کی ٹانگیں دباتا رہا۔نوازشریف جب جہلم پہنچے تو انہیں انتہائی شاندار استقبال بھی دیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں