سابق وزیر اعظم نوا ز شریف جہلم میں قیام پذیر، روانگی 10بجے ہو گی

08:55 AM, 11 Aug, 2017

جہلم : سابق وزیر اعظم میاں نوا ز شریف کا قافلہ اس وقت جہلم میں قیام پذیر ہےجہاں سے آج وہ لاہور کے لئے روانہ ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نوا ز شریف کی  راولپنڈی پنجاب ہاؤس سے روانہ ہونے والی ریلی  چھ گھنٹوں میں جہلم پہنچی۔ جہاں انہوں نے ہوٹل میں قیام کیا ۔

تاہم جہلم میں آج تیسرے روز     کارکن ہوٹل کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے۔کئی شہروں میں نوازشریف کے شاندار استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں۔قافلہ صبح 10 بجے جہلم سے لاہور کےلئے روانہ ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں،

مزیدخبریں