لاہور: شریف فیملی کے خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز آج این اے 120 کے امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی۔
این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 12 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 15 سے 17 اگست کے درمیان کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائیں گی اور 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہو گی۔ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لئے تحریک انصاف نے یاسمین راشد کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ نشست سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں