لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل 2 روز ہ اجلاس میں شرکت کیلئے سری لنکا روانہ ہو گئے۔
روانگی سے قبل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کولمبو کے اجلا س میں اہم امور پربات چیت ہوگی، انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ پاک سری لنکا سریز پر بھی بات کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سری لنکا سیریزکےآخری میچزپاکستان میں کھیلے۔ چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ ہمارے تنازعات چل رہے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز پربات چیت کرینگے۔
چیئرمین پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سری لنکا روانہ
01:16 AM, 11 Aug, 2017