پامی کے زیراہتمام ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف

10:34 PM, 11 Apr, 2025

لاہور:پاکستان ہیلتھ سیکٹر کی سب سے بڑی نمائندہ پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹو شنز“ (پامی) کے پلیٹ فارم سے سپیریئر یونیورسٹی لاہور میں ہیلتھ کیئر ایکسی لینس ایوارڈز 2025 کا انعقاد کیا گیا ۔ تیسری سالانہ انٹر نیشنل میڈیکل کانفرنس   میں دنیا بھر سے میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیئر فیلڈ کے ماہرین نے شرکت کی،ایوارڈز تقریب کا اہتمام شعبہ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل سے تعلق رکھنے والے ان تمام اداروں اور شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا  ایوارڈ کی تقریب میں میڈیکل ایجو کیشن کی ترویج، اور علاج معالجہ کی سہولیات میں جدت و ترقی کے ذریعے انسانیت کی مدد کا اعتراف کیا گیا ۔
صدر پامی، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن، ملک بھر سے پامی کے ریجنل عہدیداران،  میڈیکل سیکٹر کی مایہ ناز شخصیات کے علاوه بین الاقوامی مہمانان گرامی نے تقریب میں شرکت کی جبکہ مهمان خصوصی، وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے نامزد شخصیات کو ہیلتھ کیئر ایکسی لینس ایوارڈز پیش کیے۔
ہیلتھ کیئر ایکسی لینس ایوارڈز میں اکیڈمی ایسکی لینس ایوارڈ برائے QS رینکنگ، انٹر نیشنل THE اکیڈمک ایکسی  لینس ایوارڈ برائے الحاق شدہ میڈیکل کالجز، ہیلتھ کیئر ریسرچ ایکسی لینس ایوارڈز، ایوارڈ برائے ہیلتھ کیئر ڈلیوری انوویشن ایوارڈ برائے ہیلتھ کیئر ٹیچنگ اینڈ لرننگ انوویشن لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ایوارڈز برائے اعتراف خدمات ایوارڈز دیے گئے۔
ایوارڈزوائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز ڈاکٹر امین جان خان پاک انٹر نیشنل میڈیکل کالج،پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج پرنسپل،یونیورسٹی کالج آف میڈیسن،یونیورسٹی آف لاہور،پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید پرنسپل عزیز فاطمه میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر ظفر - ایچ۔ تنویر ہیڈ محمد میڈیکل کالج،پروفیسر ڈاکٹر ایس۔ایچ وقار، پرنسپل، فیڈرل میڈیکل کالج، اسلام آباد، ڈاکٹر عادل ایچ حیدر ڈین میڈیکل کالج، آغا خان یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی،ایئر مارشل (ریٹائرڈ) عبد المعید خان وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی اسلام آباد،پروفیسر ڈاکٹر اسلم قمر،رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ،خیبر پختونخواه ڈاکٹر علی فرحان راضی،لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کراچی،پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان ستارہ امتیاز کو ہیلتھ کیئر سیکٹر میں بے مثل خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا ۔
اس کے علاوہ خدمت کی پہچان کی خصوصی کیٹیگری میں پروفیسر ڈاکٹر راضی محمد صدر سندھ چیپٹر پامی،ڈاکٹر علی فرحان،جوائنٹ سیکرٹری پامی،ڈاکٹر غضنفر علی وائس پریزیڈنٹ پامی،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید، صدر پنجاب چیپٹر  پامی،یاسر نیازی صدر فیڈرل چپیٹر پامی ڈاکٹر اظہر جدون خان، سابق صدر پامی،جی-اے نورانی صدر خیبر پختونخواہ چیپٹر پامی، ڈاکٹر رضوان صغیر چٹھہ، خزانچی پامی  کو بھی ایوارڈز پیش کیے گئے ہیلتھ کیئر ایکسلینی ایوارڈز میں بین الاقوامی مہمان لن موروکس، سہیل چغتائی، ظفر اقبال گوہر واجد، پریمین اور ڈاکٹر نائومی نے بھی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر عاطف چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر جاوید اصغر، عامر ولی الدین چشتی، ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج بھی شامل  ہیں۔

مزیدخبریں