کینالز ایشو: ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ، شرجیل میمن کا عرفان صدیقی کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ

کینالز ایشو: ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ، شرجیل میمن کا عرفان صدیقی کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ

کراچی: کینالز ایشو پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان لفظی گولہ باری شدت اختیار کر گئی۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے بیان پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن شدید برہم ہوگئے۔

شرجیل میمن نے عرفان صدیقی کو سخت ردعمل دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ اب ریٹائر ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے کینالز کی مخالفت پارلیمنٹ کے فلور پر کھل کر کی ہے، اور صدر آصف علی زرداری نے بھی جوائنٹ سیشن میں واضح موقف اختیار کیا۔

شرجیل میمن نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر عرفان صدیقی لاعلم ہیں تو آئین کا مطالعہ کریں تاکہ حقائق سے آگاہ ہو سکیں۔