پشاور زلمی میں بڑا اضافہ! فاسٹ بولر احسان اللہ ٹیم میں شامل

06:33 PM, 11 Apr, 2025

لاہور:پشاور زلمی نے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کیا، جنہوں نے احسان اللہ کو ٹیم زلمی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ احسان اللہ گزشتہ دو ماہ سے ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور ان کی محنت و لگن قابلِ ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "احسان اللہ پاکستان کرکٹ کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور ہم ان کی مکمل سپورٹ کریں گے۔"

کوچ کے مطابق، احسان اللہ کو سپلیمینٹری پک کے ذریعے زلمی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں