حاجیوں کے لیے خوشخبری ،10 ہزار مزید پاکستانی حج پر جا سکیں گے

حاجیوں کے لیے خوشخبری ،10 ہزار مزید پاکستانی حج پر جا سکیں گے

ریاض :سعودی حکومت نے پاکستان کا حج کوٹہ 10 ہزار افراد تک بڑھا دیا ہے۔ یہ فیصلہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان رابطے کے بعد کیا گیا۔


وزارتِ اطلاعات کے مطابق، یہ اضافہ ان شہریوں کے لیے کیا گیا ہے جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔ اب مزید 10 ہزار پاکستانی اس سال حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔