راولپنڈی : خیبر پختونخوا میں دیر کے علاقے تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلا عات پر کارروا ئی کرتے ہوئے 2 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں میں ہا ئی ویلیو ٹارگٹ خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل ہے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی ۔ پاک فوج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔