پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکہ، ایلکس کیری لیگ سے باہر

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکہ، ایلکس کیری لیگ سے باہر

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے، ٹیم کے اہم غیر ملکی کھلاڑی ایلکس کیری لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹر ایلکس کیری آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 10 کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کیری کو جنوبی افریقا کے روسی وین ڈر ڈوسن کا جزوی متبادل منتخب کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں