پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ہے۔ مارکیٹ کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس نے 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 219 پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا، جس سے ایک دن قبل کی 2,036 پوائنٹس کی اضافے کا تاثر ماند پڑ گیا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز سٹاک مارکیٹ میں ایک نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، اور ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 36 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 189 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تاہم، آج کی مندی نے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کی کمی آئی ہے، جس کے ساتھ ڈالر 280.56 روپے سے کم ہو کر 280.30 روپے پر آ گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں