مظفر گڑھ: شوہر کے ہاتھوں تیز دھار آلے سے بیوی اور 7 بچے قتل

مظفر گڑھ: شوہر کے ہاتھوں تیز دھار آلے سے بیوی اور 7 بچے قتل

علی پور:  مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک شخص نے تیز دھار آلے کے وار کر کے اپنی بیوی اور 7 بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ مقتول بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں، پولیس نے آلہ قتل سمیت سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق ہولناک قتل کا واقعہ تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں پیش آیا جہاں سجاد کھوکھر نامی شخص نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی اور 7 معصوم بچوں کو ایک ایک کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ملزم کی 40 سالہ بیوی کوثر مائی، 8 سالہ انسہ، 7 سالہ کنزہ، 6سالہ رمشا، 4 سالہ مہناز، 2 سالہ انس، 3 سالہ سبحان اور 6 ماہ کی منزہ شامل ہیں۔

پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، جس سے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 8 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے علی پور مظفر گڑھ میں ہونے والے افسوس ناک واقعے پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

مصنف کے بارے میں