’بالو بتیاں‘ ،علی ظفر کا عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کیساتھ پہلا سرائیکی گانا ریلیز

12:48 PM, 11 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: گلوکار علی ظفر کا  عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کیساتھ پہلا سرائیکی گانا ریلیز ہوگیا۔علی ظفر نے  لیجنڈری گائیک عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ اپنا پہلا سرائیکی گانا ’بالو بتیاں‘ ریلیز کر دیا ہے۔  انسٹا گرام پر گلوکارعلی ظفر نے اس گانےکی مختصر ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کو عید کا تحفہ پیش کیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے درخواست بھی کی اس گانےکو گاڑی اور گھروں میں تیز آواز کے ساتھ چلائیں اور اس پر رقص کی ویڈیوز انہیں ارسال کریں۔

علی ظفر نے مذکورہ پوسٹ میں لیجنڈی گائیک عطا اللّٰہ عیسیٰ خیلوی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لیجنڈ عطا اللّٰہ عیسیٰ خیلوی صاحب کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم نے اس گانے ’بالو بتیاں‘ کو دل سے پیش کیا ہے۔

علی ظفر نے عطا اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ اس اشتراک کو اپنے دل سے قریب تر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کے ناقابلِ یقین ثقافتی، لسانی اور فنی خزانوں کو نمایاں کرنے کے حوالے سے جاری ان کے مشن کی توسیع ہے۔

مزیدخبریں