صدر مملکت، وزیر اعظم کا حب حادثے پر اظہار افسوس، قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت

12:36 PM, 11 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے حب حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا، انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ہمدردیاں زائرین کےلواحقین کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے زائرین کی گاڑی کو پیش آئے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی۔وزیر اعظم نے زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

مزیدخبریں