عید الفطر کا دوسرا روز، شہریوں نے تفریخی مقامات کا رخ کر لیا

08:14 AM, 11 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:عید الفطر کاآج  دوسرا روزہے۔  شہریوں نے تفریخی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔ عید کا پہلا روز گھروں میں گزارنے کے بعد شہریوں نے دوسرے روزکو بھرپور انداز میں منانے کیلئے گھومنے پھرنے کا پلان بنا لیا ہے۔

عید کے دوسرے روز شہریوں نے سیر سپاٹوں کیلئے پارکوں اور دیگر جگہوں کا رخ کر لیا ہے۔  کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پر پہنچ گئی۔

لاہور میں بھی شہریوں نے عید کے دوسرے روز کو انجوئے کرنے کیلئے پارکوں کا رخ کر لیا۔دوسری جانب کل کے میزبان آج کے مہمان بنیں گے، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے، مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کریں گے۔

مزیدخبریں