چیف جسٹس کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں، مثبت اشارے ملے ہیں، معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں: رانا ثنا

10:29 PM, 11 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس نہ کیا تو ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔ ان  کا رویہ ایسا ہی رہا تو اکتوبر میں بھی انتخابات نہیں ہوں گے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنا ، اپنے قتل کی ایف آئی آر درج کرانا اوردھمکیاں دینا چھوڑ دیں جو انتخابات کی راہ نکل سکتی ہے۔ وزیر اعظم کو نااہل کیا گیا تو ہم بھی پوری طرح تیار ہیں۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جو بھی نتائج ہوں ہم پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوئی تو پھر ہم سے بھی ایسی ہی توقع رکھیں۔ چیف جسٹس اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ مثبت اشارے مل رہے ہیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔ 

مزیدخبریں