اسلام آباد : آئی ایم ایف کی رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہےجبکہ 2023 میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ برطانیہ اور جرمنی سے بہتر رہے گی۔ برطانیہ اور جرمنی کی جی ڈی پی گروتھ منفی رہے گی۔
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہےکہ مہنگائی ہدف سے زیادہ گروتھ کم رہے گی ۔ مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد تک ہوگا۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی۔رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
آئندہ مالی سال ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد اور مہنگائی کم ہو کر 21.9 فیصد ہو گی۔
GDP growth forecast, 2023.
— The Spectator Index (@spectatorindex) April 11, 2023
India: 5.9%
China: 5.2%
Indonesia: 5%
Nigeria: 3.2%
Saudi: 3.1%
Turkey: 3%
Mexico: 1.8%
US: 1.6%
Spain: 1.5%
Canada: 1.5%
Japan: 1.3%
Brazil: 0.9%
Russia: 0.7%
France: 0.7%
Italy: 0.7%
South Africa: 0.1%
Germany: -0.1%
UK: -0.3%
(IMF)
آئندہ مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.4 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی ہے۔آئندہ مالی سال بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے کم ہو کر 6.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے 2023 کی جی ڈی پی فورکاسٹ رپورٹ کے مطابق بھارت کی جی ڈی پی گروتھ 5.9، چین 5.2، انڈونیشیا 5 ، نائیجریا 3.2 ، سعودی عرب 3.1 ، ترکی 3، میکسیکو 1.8 ، امریکا 1.6 ، کینیڈا 1.5 ، سپین 1.5 ، جاپان 1.3 اور برازیل کی 0.9 رہے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روس ، فرانس اٹلی کی جی ڈی پی گروتھ 0.7 ، جنوبی افریقا کی ایک فیصد، جرمنی منفی 0.1 اور برطانیہ کی منفی 0.3 فیصد جی ڈی پی گروتھ رہے گی۔