پی ٹی آئی اور ہم میں کوئی فرق نہیں ،وہ بھی سلیکٹڈ تھے ہم بھی سلیکٹڈ ہیں، محمود خان حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن کی: وزیر اطلاعات 

06:45 PM, 11 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور : خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت اعتراف کیاہے کہ صوبہ دیوالیہ ہوچکا ہے، وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ کہتے ہیں کہ صوبے میں معاشی حالات انتہائی خراب ہیں، خزانہ خالی، حکومت کے پاس ملازمین کوتنخواہ دینے کےلئے پیسے نہیں ،صوبے میں سابق حکومت ہماری طرح سلیکٹیڈ تھی جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔ 

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں برسر اقتداررہنے والی سابق حکومت ہماری طرح سلیکٹیڈ تھی جس نے اربوں روپے کرپشن کی ہے ، فیروز جمال شاہ نے اعتراف کہ صوبہ دیوالیہ ہوچکا ہے، خزانہ خالی ہے ، حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔

 بیرسٹر فیروز جمال نے کہا کہ نگران حکومت کابنیادی کام صرف شفاف الیکشن کرناہے تاہم عوام کے مفادات کاخیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے، صوبے کے 74فیصد مستحقین میں ایک کروڑ 20لاکھ آٹے کے تھیلے تقسیم کئے چاچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ مستحقین کو بھی آٹا پہنچا یا جارہا ہے۔

مزیدخبریں