آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ 

05:51 PM, 11 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو ہیوی انڈسٹری کی ٹیکنیکل صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوحال ہی میں کیے گئے جدید اقدامات کے بارے میں بتایاگیا ۔جنرل عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے مختلف شعبوں کادورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے لیے ٹینکوں، اے پی سیز، بہتر حفاظتی حل، ریموٹ ویپن سسٹمز اور دیسی ساختہ 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرل کی تیاری، دوبارہ تعمیر اور اپ گریڈیشن کا مشاہدہ کیا۔ 

مزیدخبریں