پاکستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا

05:25 PM, 11 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق  پاکستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے   مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل 29 رمضان المبارک  بروز جمعرات  طلب کیا گیا ہے ،اجلاس  وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا۔

 
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق   مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں مقررہ مقاما ت پر ہوں گے۔
 
 
 

مزیدخبریں