بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک 

05:15 PM, 11 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

بنوں : ملک دشمن قوتوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے ضلع بنوں کے علاقے میں آپریشن  کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ 

آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا ۔فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔مارے گئے دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ 

مزیدخبریں