علی امین گنڈا پور کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جاتا ہے: عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

05:09 PM, 11 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ،جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے محفوظ سنایا جس کے بعد تفصیلی فیصلہ بھی جاری کردیا۔ 

علی امین گنڈاپور کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا تفصیلی فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم خان نے جاری کیا، ایک صفحے پر مشتمل تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا اس سے قبل ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا جو تفتیشی افسر کی نظر میں ناکافی تھا۔

وقت کی کمی کے باعث پیمرا سے تفتیشی افسر علی امین گنڈاپور کی ڈی وی ڈی حاصل نہیں کرسکے، علی امین گنڈاپور کی لیبارٹری سے وائس میچنگ کروانا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجاتاہے، تفتیشی افسر جامع تفتیش کے ساتھ اگلی سماعت پر حاضر ہوں۔

مزیدخبریں