لاہور : کرپشن کے الزام میں ایئرپورٹ پولیس چوکی انچارج سمیت نو اہلکار معطل

لاہور : کرپشن کے الزام میں ایئرپورٹ پولیس چوکی انچارج سمیت نو اہلکار معطل

لاہور : کرپشن کے الزام  میں ایئرپورٹ پولیس چوکی  انچارج سمیت نو اہلکاروں کو  معطل کردیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی  فیصل پولیس افسران کا نام استعمال کر کے پرائیویٹ لوگوں کو پروٹوکول دیتا اور غیر ملکی شراب بھی کلیئر کراتا تھا، پندرہ سال سے تعینات چوکی انچارج اے ایس آئی فیصل اوراس کے  حواری سمیت  تمام عملہ کو سپیشل برانچ کی خفیہ رپورٹس کی شکایات پر ایس ایس پی آپریشن لاہور نے معطل کردیا ، پرانے عملے کی معطلی پر نیا عملہ تعینات کر دیا گیاہے، انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔ 
 
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ   اے ایس آئی  فیصل پہلے بھی شراب کی سپلائی میں یہاں سے معطل ہو چکا تھا،اور اس کے ایچ آر ایم ریکارڈ میں بھی الزامات ثابت ہونے کا لکھا تھا  لیکن بھاری سفارشوں اور روپے کا بے دریغ استعمال کرکے یہاں تعینات ہوتا رہاہے۔
 

 یاد  رہے کہ نگران حکومت کے حکم پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے ایس ایچ اوز، چوکی انچارج اور محرر تبدیل کئے گئے لیکن چوکی ایئر پورٹ لاہورکو تبدیل نہیں کیاگیا تھا۔

مصنف کے بارے میں