وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات  

03:43 PM, 11 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات  ہو ئی ہے ۔

:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے  سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایران سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کیلیے انتہائی اہم ہے۔  پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے ملاقات میں سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے  ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں