سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں چیلنج

01:09 PM, 11 Apr, 2023

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

محمد شافع منیر ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں دائردرخواست  میں وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے استدعاکی کہ ایکٹ کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل سعید آفتاب نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی کہ  ایکٹ کو کالعدم قراردیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ بنیادی مطالبہ صرف آرٹیکل184کے تحت فیصلوں کے خلاف حق اپیل کا تھا، اپیل کا حق چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی لائے بغیر دیا جاسکتا تھا۔

مزیدخبریں