جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس بنا نےکا امکان ، ذرائع

01:39 PM, 11 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور: ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے  معاملہ پر  چیف جسٹس نے 13 اپریل کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔  اجلاس میں جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس بنانے پر غور کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے چیف جسٹس نے 13 اپریل کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب  کیا ہے جس میں  جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نامزد کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے  ۔

یاد رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی اس وقت قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں