اسلام آباد : سویڈش سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا

12:40 PM, 11 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  سویڈش سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لئے بند ہونے سے  اوورسیز پاکستانیوں سمیت پاکستانی طلبہ  مسائل کا شکار ہیں۔

 سفارتی زرائع  کے مطابق سفارتخانہ  بند ہونے سے  سویڈن میں تعلیم کے خواہشمند طلبہ فیس ادا کرنے کے باوجود ویزے سے محروم ہیں, سویڈن میں ویزے کی درخواست کا عمل 4 سے 6 ماہ لیتا ہے,  اسی طرح بیرون ممالک پاکستانی اپنی فیملیز کو سویڈن بلوانے سے قاصر ہیں ،سویڈن میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے پاکستانی سفارت خانے اور دفتر خارجہ سے رابطوں کی کوشیشں جاری ہیں ۔  

 سفارتی زرائع کا کہنا ہے کہ سویڈش سفارتخانہ کی بندش سے متائرہ طلباء نے سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان کے نام ایک خط بھی لکھا ہے, طلبا کا کہنا ہے کہ سویڈن میں تعلیم کے خواہشمند  ہیں فیس ادا کرنے کے باوجود سویڈن کے ویزہ نہیں مل رہا ۔سویڈش یونیورسٹیوں میں اگست  کے آخری ہفتے سے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو رہا  ہے،

دوسری جانب سویڈش سفارتخانہ کا موقف ہے کہ  سفارت خانہ دوتہ کرنے والوں کے لیے بند ہے,  سفارت خانہ کسی بھی قسم کی دستاویزات اپنے قونصل خانوں,  جیریز سویڈن اور گھرہلو پتوں ر نہیں  بھیج سکتا۔  سویڈش سفارتخانہ کا  کہنا ہے کہ ہمیں علم ہے اس سے  لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم ہمارے درخواست گزاروں اور سٹاف کا تحفظ ہما ری  اولین ترجیح ہے,  تاحال  سفارت خانہ  کے دوبارہ کھلنے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔ 


 واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن سوزی کے دلخراش واقعہ کے بعد مسلم دنیا بالخصوص پاکستان میں بھرپور احتجاج ہوا, جس کے باعث سویڈن سفارت خانہ نے  سیکیورٹی خدشات قرار کی بنا پر سفارتخانے کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا ہے ۔

مزیدخبریں