اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج 2 مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق عمران خان کو تھانہ رمنا اورسی ٹی ڈی میں درج 2 مقدمات میں تفتیش کے لئے آج پولیس لائنز اسلام آباد میں میں طلب کیا گیا ہے،عمران خان کو اپنے ہمراہ تمام دستاویزات لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ طلبی کے نوٹسز عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک بھجوا دئیے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوٹس کے مطابق عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی ۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو دیگر 7 کیسز میں کل 12 اپریل کو طلب کیا ہے۔