مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب  پہنچ گئیں

11:11 AM, 11 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے لیے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئیں ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی   چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب  پہنچ گئی ہیں ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، بیٹا جنید صفدر، بیٹیاں مہرالنساء  اور  ماہ نور صفدر بھی ہمراہ ہیں  ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن کے قائد  نوازشریف بھی آج لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔ شریف فیملی رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارے گی۔ نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت  کے سعودی عرب کے دورہ کے  دوران شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں ۔

مزیدخبریں