قومی اسمبلی کو ڈبیٹنگ کلب بنادیا گیا ہے ، جہاں عوام کے حق کا خون ہورہا ہے ، شیخ رشید

10:53 AM, 11 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے  سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھاگنے کیلئے 10 روز میں کابینہ کے  10 اجلاس ہوئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ 

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کو ڈبیٹنگ کلب  بنا دیاگیا   جہاں عوام کی خواہشوں اوران کے ووٹ کے حق کا خون کیا جارہا ہے ،    آج سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو 21 ارب نہیں ملے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی گئی ہے، آئین اور قانون کو نہ تھاما گیا تو یہ نہ ہو سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔

 شیخ رشید نے کہا کہ سارے ہتھکنڈے چوروں کے ٹولے کو عوام پر مسلط رکھنے کیلئے کیے جا رہے ہیں، عوام کی امنگوں کو کچلا جا رہا ہے، الیکشن روکنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھاگنے کیلئے 10 روز میں کابینہ کے ریکارڈ 10 اجلاس ہوئے ہیں ،  جو آئین کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلے گا اس کا انجام برا ہوگا ۔ 

مزیدخبریں