شہباز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی امریکا رد عمل بھی آگیا 

11:51 PM, 11 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے حلف اٹھاتے ہی امریکا ردعمل بھی آگیا ہے۔ سیکرٹری وائٹ ہاؤس جین ساکی کہتی ہیں جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے ناگزیر ہے۔ 

میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے ساتھ دیرپا تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی صدر پاکستان کے وزیراعظم کو فون کریں گے؟اس پر جین ساکی نے کہا کہ اس وقت ٹیلی فون کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ 

سیکرٹری وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ  امریکا قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتاہے۔ امریکا  کسی بھی ایک جماعت کو دوسرے پر فوقیت نہیں دیتا۔امریکا آئینی اور جمہوریت اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔ 

جین ساکی کا کہہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہیں۔ ہماری ترجیح شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔  یہ قابل فخر بات ہے کہ تمام ادارے آئین کا احترام کر رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں