اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر فوری عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے ،غیر ملکی طاقتوں کی کٹھ پتلی ریاست نہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری انتخابات ہیں ،شفاف الیکشن کے ذریعے عوام کو موقع دیا جائے کہ وہ کس کو اپنا وزیراعظم دیکھنا چاہتےہیں۔
On Wednesday I will be holding a jalsa in Peshawar after Isha - my first jalsa after being removed through a foreign- instigated regime change. I want all our people to come, as Pakistan was created as an independent, sovereign state not as a puppet state of foreign powers.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 11, 2022
انہوں نے کہا غیر ملکی ایماء پر رجیم چینج کے بعد بدھ بعد نماز عشاء پشاور میں پہلا جلسہ ہوگا ،عمران خان نے تمام لوگوں سے جلسے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر وجود میں آیا ،پاکستان غیر ملکی طاقتوں کی کٹھ پتلی ریاست نہیں۔